تہران، 13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سردار اجمون اور مہدی تاریمی کے گول کی مدد سے ایران نے ازبکستان کو 2.0سے شکست دے کر روس میں ہونے والے ورلڈ کپ 2018فٹ بال کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اس گروپ اے میں آٹھ میچوں میں ایران کی چھٹی فتح تھی،وہ 20پوائنٹس لے کر سب سے اوپر ہے جبکہ جنوبی کوریا 13پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ایران تیسرے مرحلے میں مضبوط رہا ہے اور ابھی تک ایک بھی گول نہیں گنوایا ہے۔اس نے کل پہلا گول 23ویں اور دوسرا 48ویں منٹ میں کیا۔